رواں سال 7 مارچ کو ، چین کی قومی عوامی کانگریس کے دوران ، صدر مملکت شی جن پھنگ نے چنگھائی کے وفد کے ساتھ مباحثہ میں شرکت کی۔ وفد میں شامل اقلیتی قومیت سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندے نے چنگھائی میں ان کی موجودہ خوشگوار زندگی دیکھنے کے لئے شی جن پھنگ کو اپنے آبائی شہر آنے کی دعوت دی۔ٹھیک تین ماہ بعد ، 7 جون کو شی جن پھنگ واقعی چنگھائِی کا دورہ کر رہے ہیں ۔ پانچ سال بعد وہ ایک مرتبہ پھر چنگھائی پہنچ گئے ہیں ۔ دورے کے پہلے دن صدر مملکت شی صوبائی دارالحکومت شی نینگ میں قالین سازی کے ایک کارخانے تشریف لے گئےاور ایک رہائشی کمیونٹی کا بھی دورہ کیا ۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ صدر شی بنیادی یونٹوں کی ترقی اور گورننس کا کتنا خیال رکھتے ہیں ۔
اس قالین ساز کارخانے میں تیار ہونے والے قالین تبتی ثقافتی خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں اور 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں سمیت یورپ ، امریکہ اور مشرق وسطی میں برآمد کیے جاتے ہیں۔ اس طرح چینی روایت کا یہ خوبصورت شاہکار دنیا کے بہت زیادہ حصوں میں جاتاہے ۔
شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کی سہ پہر چنگھائی جھیل کی طرف جاتے ہوئے چھی لیان پہاڑ اور چنگھائی جھیل کے ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے تعارف سنا ۔انہوں نے چنگھائی کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر ، ماحولیاتی وسائل کی حفاظت ، قومی ماحولیاتی حکمت عملی پر عمل درآمد ، اور ایک قومی جنگلاتی پارک کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات وسائل ،دولت اور ہمارا خزانہ ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نسلی اقلیتوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں تاکہ چینی قوم کے بڑے گھرانے میں شامل ہر فرد اچھی زندگی گزار سکے ، اور یہی ہمیشہ شی جن پھنگ کا خواب رہا ہے۔ صدر شی نے آٹھ تاریخ کی سہ پہر صوبہ چھنگھائی کے گولو زانگ گونگ ما گاوں کا دورہ کیا ۔ اس گاوں میں 2400سے زیادہ تبتی قومیت کے لوگ آباد ہیں ،اور دو ہزار سترہ میں پورا گاوں غربت سے نجات پا چکا ہے ۔دورے کے دوران صدر شی نے مقامی کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں، ہم سب بہن بھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم کے افراد انار کے دانوں کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہیں، اور ہمیں پکا یقین رکھنا چاہئے کہ ہمارا کل مزید بہتر ہوگا۔
شی جن پھنگ نے ہمیشہ چنگھائی کا خیال رکھا ہے۔ پانچ سال قبل مارچ 2016 میں ، بارہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے دوران ، صدر شی جن پھنگ نے چنگھائی وفد کے مباحثے کےدوران چنگھائی کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے بلیو پرنٹ کا منصوبہ بنایا۔ تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ماحول کے تحفظ پر بہت توجہ دینی چاہیئے ۔ انہوں نے نمائندوں سے کہا کہ “آنکھوں کی طرح ماحولیاتی ماحول کی حفاظت کرنا ، زندگی کی طرح ماحولیات کو اہمیت دینا اور سبز ترقیاتی طریقوں اور طرز زندگی کی تشکیل کو فروغ دینا ضروری ہے۔
صدر مملکت شی جن پھنگ چنگھائِی کی ترقی کیلئے بہت سوچتے ہیں اور اس سرزمین پر بسنے والے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں سے انہیں بہت محبت ہے ۔ اگست 2016 میں چنگھائی کے دورے کے دوراں ان کی توجہ لوگوں کی روزی پر مرکوز تھی ۔ایک گاوں کے دیہاتیوں نے صدر کو بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی پالیسی خاصی اچھی ہے ، اور ان کی زندگی پہلے سے کہیں بہتر ہو چکی ہے ۔ یہ سن کر صدر شی نے پر مسرت لہجے میں کہا” ابھی ایک طویل خوشگوار زندگی آپ کے سامنے پڑی ہے ، مجھے امید ہے کہ آپ لمبی اور صحتمند زندگی بسر کریں گے۔ “
جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہماری پارٹی کو بنے ہوئے سو سال ہوگئے ہیں ۔ لوگ کیوں چینی کمیونسٹ پارٹی کی خلوص دل سے حمایت کرتے ہیں؟ کیونکہ ہماری پارٹی ہمیشہ عوام کی دل سے خدمت کرتی ہے اور تمام قومیتوں کی خوشحالی کے لئے کام کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے
ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ، چنگھائی اور چین کا شمال مغربی علاقہ قوت محرکہ سے بھر پور ہو گا اور تیز رفتار ترقی کرے گا ۔