حالیہ دنوں میں ، امریکہ اور کینیڈا کے رہنماؤں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کے دعوے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ، سات تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ، ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم امریکہ اور کینیڈا کے رہنماؤں کی چین پر حملہ کرنے اور نام نہاد انسانی حقوق کے آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کھیلوں پر سیاست اولمپکس چارٹر کی روح کے منافی ہے اور اس سے تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مفادات اور اولمپکس کے بین الاقوامی مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کے بیشتر ملکوں کی حکومتیں اور بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی اس غلط انداز کی واضح طور پر مخالفت کرتی ہیں۔ ہم امریکہ اور کینیڈا کے ان چند لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سیاسی جوڑ توڑ کے لئےاولمپکس کھیلوں کا استعمال بند کردیں ، اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور موسم سرما کے اولمپکس کھیلوں کے شائقین کے مخالف رخ پر کھڑے نہ ہوں۔