دو جون کی رات بارہ بجکر سترہ منٹ پر چین کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 3- بی کیریئر راکٹ کے ذریعے فینگ یون 4-بی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا۔
فینگ یون 4-بی سیٹلائٹ ،چین کے جیو سٹیشنری مدار میں موسمیاتی مصنوعی سیاروں کی نئی جنریشن کا پہلا آپریشنل سیٹلائیٹ ہے۔یہ بنیادی طور پر چین میں موسمی تجزیہ اور پیش گوئی ، ماحولیات اور آفات کی نگرانی کے شعبوں میں استعمال ہوگا۔
فینگ یون 4-بی سیٹلائٹ اور لانگ مارچ 3 -بی کیریئر راکٹ شنگھائی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ چین کے محکمہِ موسمیات کی انتظامیہ زمینی اپلی کیشن کے نظام کی تعمیر اور اس کےآپریشنز کی ذمہ دار ہے۔