چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دو جون کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے دنیا کے پچیس ممالک اور علاقوں میں دو سو سے زائد حیاتیاتی لیبارٹریز قائم کی ہیں۔ ذرائع ابلاع کے مطابق ان لیبز کے مقامات حالیہ برسوں کے دوران نمودار ہونے والے خطرناک متعدی امراض اور وائرس کے ماخذ کے علاقوں سے مشابہ ہیں۔
حال ہی میں چینی میڈیا نے چینی زبان اور انگریزی زبان میں ایک پبلک خط لکھا اور عالمی ادارہ صحت سے امریکی فوج کے فورٹ ڈیٹرک لیب کی تحقیق کرنے کی اپیل کی۔ وانگ وین بین نے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ خط عوام کی خواہش کا عکاس ہے۔ چین نے کئی مرتبہ امریکہ سے کھلے اور شفاف رویے سے کام لینے اور عالمی برادری کو فورٹ ڈیٹرک لیب سمیت دو سو سے زائد حیاتیاتی لیبارٹرز کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔