اکتیس مئی کو چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا کے مشترکہ میکانزم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین میں اب تک کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کی ۶۳۹ ملین خوراکیں دی گئی ہیں اور ویکسینیشن کے عمل کو مسلسل تیز کیا جا رہا ہے۔ اس وقت تک چین نے پوری دنیا کے لیے کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کی ۳۰۰ملین خوراکیں فراہم کی ہیں۔
صحت کے قومی کمیشن کے ترجمان می فنگ نے اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔مئی میں یومیہ ۱۲ اعشاریہ ۴۷ ملین خوراکیں دی گئیں جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ دی جانے والی خوراکوں کی تعداد ۲۰ ملین تھی۔
متغیر وائرس کے خلاف استعدادکارکے بارے میں سائنو فارم چائنا بائیولوجی کے نائب صدر چانگ یون تھاؤ نے کہا کہ سائنو فارم نے جنوبی افریقہ اور برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے متغیر وائرس کے خلاف مجموعی آزمائشیں کی ہیں جن کے نتائج سے ظاہر ہے کہ ان کی ویکسین اچھی حفاظت فراہم کرتی ہے۔ سائنو فارم کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ وہ اچانک سامنے آنے والے متغیر وائرس کے خلاف نئی ویکسین کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔