اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کی جانب سے عالمی اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری

0

اقتصادی تعاون اور ترقی  کی تنظیم نے اکتیس مئی کو تازہ ترین  عالمی اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کی ۔ روپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ سال دو ہزار اکیس میں عالمی معشیت میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوگا۔جبکہ سال دو ہزار بائیس میں شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اقتصادی بحالی کی مدد سے دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی معاشی نمو  کا معیار اس بلندی تک پہنچ سکے گا، جو سال دو ہزار بائیس کے آخر تک کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے قبل معیار کے برابر ہے۔ تاہم عالمی  اقتصادی ترقی کی رفتار کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے قبل اقتصادی ترقی کی رفتار جتنی نہیں ہوگی۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے متعدد رکن ممالک کی معیشت سال دو ہزار بائیس کے آخر تک وبائی صورتحال سے قبل متوقع معیار تک نہیں پہنچ  سکے گی۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے اندازے کے مطابق مختلف ممالک کی معاشی نمو  سال دو ہزار اکیس میں پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد تک بڑھے گی  جبکہ  سال دو ہزار بائیس میں تین اعشاریہ سات پانچ فیصد تک کم ہوگی۔ چینی معیشت کی ترقی کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے قبل کے مقابلے میں بہتر ہے۔اندازے کے مطابق سال دو ہزار اکیس میں چینی معشیت کی شرح اضافہ آٹھ اعشاریہ پانچ تک پہنچے گی اور سال دو ہزار بائیس میں اقتصادی ترقی کی شرح اضافہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک رہے گی، حو عالمی اقتصادی نمو سے زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here