چین نے گزشتہ تیس سالوں میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پچاس ہزار سے زیادہ فوجی بھیجے ہیں

0

انتیس  مئی  اقوام متحدہ کے بین الاقوامی تحفظ امن ارکان کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے “پائیدار امن کی راہ: امن اور سلامتی کے فروغ  کے لئے نوجوانوں کا کردار “۔ چین  اقوام متحدہ میں قیام امن کے لئے فنڈ  کے حجم کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا شراکت کار  ملک ہے اور  تحفظ امن کے لیے بھیجے  جانے والے  فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں پہلے نمبر پر ہے  ۔ 1990 میں اقوام متحدہ کے تحت  امن فوج کی کارروائیوں میں اپنی پہلی شرکت کے بعد سے ،پچاس ہزار سے زائد  چینی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے تقریباً   تیس  امن مشنز میں حصہ لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی 30 سال  کے عرصے پر محیط امن کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے ، چینی امن فوج نے کمبوڈیا ، کانگو (کنساسا) ، لائبیریا ، سوڈان ، لبنان ، جنوبی سوڈان ، مالی اور وسطی افریقہ سمیت 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں  میں  تنازعات ، علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور میزبان ملکوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت ڈھائی ہزار چینی امن فوجی آٹھ ممالک اور علاقوں نیز اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اپنے  فرائض انجام  دے رہے ہیں ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here