روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 25 تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جے چھی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ یانگ جے چھی سوچی میں چین۔ روس اسٹریٹجک سیکیورٹی مذاکرات کے 16 ویں دور میں شرکت کررہے ہیں ۔
صدر پوٹن نے کہا کہ روس۔ چین تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ روس دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطحی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے ، اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک رابطہ سازی اور تعاون کے مزید استحکام ، کثیرالجہتی کے دفاع ، اور عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
یانگ جے چھی نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں ، فریقین کی جانب سے بین الاقوامی تعلقات میں باہمی احترام ، برابری اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا گیا ہے ، اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قیمتی استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی گئی ہے۔
اسی روز ، یانگ جے چھی اور روسی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری پیٹرشو شیف نے چین ۔روس اسٹریٹجک سیکیورٹی مذاکرات کے 16 ویں دور کی صدارت کی۔انہوں نے چین۔ روس تعلقات اور اس سے وابستہ اہم امور کے حوالے سے گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے پایا گیا۔