چینی وزارت خارجہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت میں تائیوان سے متعلق امور پر اظہار خیال

0

چوبیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےعالمی ادارہ صحت کے  74 ویں اجلاس   میں تائیوان سے متعلق امور پر ایک بیان جاری کیا۔ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے موجودہ اجلاس کی جنرل کمیٹی اور کل رکنی اجلاس نے اپنے فیصلے میں  “عالمی ادارہ صحت میں تائیوان  کی بطور مبصر شرکت کی تجویز” کو مسترد کیا ہے۔ اس سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ایک چین کا  اصول بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش اورایک مسلمہ حقیقت ہے ، جس کو چیلنج کرنے کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ چینی مرکزی حکومت تائیوان کے ہم وطنوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ایک چین کے اصول  کے تحت ، عالمی صحت کے معاملات میں تائیوان کی شرکت کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا  پھیلنے کے بعد ، چینی مرکزی حکومت نے تائیوان  کو 260 مرتبہ وبا سے متعلق لازمی معلومات فراہم کی ہیں اور تائیوان کے ماہرین صحت کے لیے 16 مرتبہ ڈبلیو ایچ او کی تیکنیکی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے۔ تائیوان میں صحت کے عالمی قواعد و ضوابط سے متعلق رابطہ مرکز موجود ہے ، اور عالمی ادارہ صحت اور دیگر ممالک کے ساتھ معلومات کا جامع اور بلا روک ٹوک تبادلہ جاری ہے۔ نام نہاد “بین الاقوامی وبا کی روک تھام کے نظام میں خلا” سو فیصد حماقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here