پچیس مئی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اکیس مئی کو جزائر سلیمان میں چین کی جانب سے دی جانے والی ویکسین لگوانے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جزائرسلیمان کے وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی عہدہ داروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چین کا شکریہ ادا کیا۔چاؤ لی جیان نے کہا کہ جزائر سلیمان ملک بھر میں چینی ویکسین دی جانے والا بحرالکاہلی جزائر کا پہلاملک ہے۔یہ صحت عامہ سے متعلق بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں چین کا عملی اقدام ہے جس سے جزائر سلیمان کے عوام کی زندگی کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔