روسی وزیر خارجہ کا چین -روس تعلقات کے حوالے سے مثبت رویہ ، چینی وزارت خارجہ کا خیر مقدم

0

چوبیس مئی  کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ روس اور چین دوطرفہ تعاون کے طریقہِ کار پرمطمئن ہیں۔ دونوں ممالک عالمی اور علاقائی صورتحال پر مثبت اور پائیدار اثرات مرتب کرنے کی بھرپور کوشش  کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات تاریخ  کی اعلی ترین سطح پر  ہیں۔روسی وزیرِ خارجہ کے اس بیان کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پچیس مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ چین روسی وزیر خارجہ کی مثبت بات چیت کو بے حد سراہتا  ہے۔موجودہ زمانے میں چین -روس تعلقات کے ایک مستحکم قوت بننے کی وجہ یہ ہے کہ چین اور روس  غیر جانبدار رہنے ، محاذ آرائی نہ کرنے اور  تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے  کے اصول پر قائم رہتے ہیں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے کےحساس امور کا خیال رکھتے ہیں، انصاف کے اصولوں کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی رہنمائی میں عالمی نظام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پرعالمی انتظام و انصرام کا بھرپور  تحفظ کرتے ہیں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here