ہائبرڈ چاول کے موجد اور اسے فروغ دینے والے مایہ ناز چینی سائنسدان یوآن لونگ پھنگ بائیس مئی کو اکیانوے برس کی عمر میں چین کے جنوبی شہر چھانگ شا میں انتقال کر گئے تھے۔حالیہ دن چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے ، عالمی زرعی ثقافتی ورثہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پالویز کوہافکان نے کہا کہ یوآن لونگ پھنگ نے چین اور دنیا میں غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائبرڈ چاول بھارت ، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا ، ویتنام ، فلپائن ، امریکہ ، برازیل ، مڈغاسکر اور دیگر ممالک میں وسیع پیمانے پر کاشت کیا گیا ہے جس سے مقامی اناج کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول نہ صرف چینی شہریوں کی بنیادی خوراک ہے بلکہ متعدد ایشیائی اور افریقی ممالک کے اہم ترین غذائی اجزاء میں شامل ہے۔ یوآن لونگ پھنگ کی عظمت یہی ہے کہ انہوں نے نہ صرف چین بلکہ عالمی غذائی تحفظ کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔