آنجہانی یوآن لونگ پھنگ کا  بھوک مٹانے کا خواب ضرور پورا ہو گا،چینی وزارت خارجہ

0

چوبیس مئی کوچین کے صوبہ ہو نان کے شہر چھانگ شا میں ہائبرڈ چاول کے موجد یوآن لونگ پھنگ کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اسی دن منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھرسے  یوآن لونگ پھنگ کے لیے عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا ، جو ان کی بے مثل خدمات کا ثبوت ہے۔
چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین نے دنیا کی نو فیصد زرعی زمین سے تقریباً بیس فیصد افراد کو خوراک مہیا کی ہے ۔
یہ عمل آنجہانی یوآن لونگ پھنگ کی محنت کے مرہونِ منت ہے۔ملک میں چاول کی پیداوار کو بڑھاتے وقت چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی بھی بانٹتا  آرہا ہے۔ 
چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین کی جانب سے ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی کو دنیا کے ساتھ بانٹنا چین کے کھلے پن
کےہم قدم رہا۔سن انیس سو اناسی میں چین نے پہلی مرتبہ دوسرے ممالک کو ہائبرڈ چاول کے بیج فراہم کیے۔ اس وقت  چین کا ہائبرڈ چاول ایشیا،افریقہ اور امریکہ سمیت دسیوں ممالک یا علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔چالیس برسوں میں یوآن لونگ پھنگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ  پاکستان ،بھارت،ویتنام،میانمار،بنگلہ
دیش،سری لنکا،مڈغاسکر اور امریکہ سمیت دیگر ممالک  میں جا کر ہائبرڈ چاول کی کاشت کے لیے مشاورت اورتربیت فراہم  کی۔  عالمی بھوک اور غربت کے مسائل کے حل کے لیے ان کی  گراں قدر خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ 
چاؤ  لی جیان نے کہا کہ ہائبرڈ چاول کی کاشت سے دنیا کے تمام افراد کو بھوک سے بچانا  آنجہانی یوآن لونگ پھنگ کا خواب تھا اور  ان کا خواب ضرور پورا ہو  گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here