شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی بیسویں سالگرہ کی کامیابیوں کی نمائش دیکھی

0

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کے بعد بیسویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو قومی عجائب گھرمیں ہانگ کانگ کی مادر  وطن میں واپسی کی بیسویں سالگرہ کی کامیابیوں کی نمائش دیکھی ہے۔

انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مرکزی حکومت اور مین لینڈ چائنا کی بھر پور حمایت کے ذریعے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مختلف نصب العین کو ہمہ گیر ترقی سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جس سے ایک ملک دو نظام کی زبردست قوت کی عکاسی کی جاتی ہے۔ بیس سالوں کے تجربات سے یہ ظاہر ہوا  ہےکہ ایک ملک دو نظام نہ صرف ہانگ کانگ کے مسئلے کے حل کا بہترین طریقہ  ثابت ہوا، بلکہ ہانگ کانگ کی  مادر  وطن میں واپسی کے بعد طویل عرصے تک خوشحالی اور استحکام کے لئے بہترین  انتظامی بندوبست بھی ہے۔ 
شی نے نشاندہی کی کہ ہم ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر ہمہ گیر طور پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔ آئین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے مطابق کام کیا جانا چاہئے، تاکہ ہانگ کانگ میں مختلف نصب العین کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here