چند امریکی سیاست دانوں نے نام نہاد “انسانی حقوق کے امور”کی آڑ میں بیجنگ سرمائی اولمپگ گیمز کے بائیکاٹ پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اس حوالے سے انیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چند امریکی شخصیات نظریاتی اور سیاسی تعصب کی وجہ سے نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں چین کو بد نام کر رہی ہیں۔ ایسے عناصر بیجنگ سرمائی اولمپگ گیمز کے انعقاد کو روکنا چاہتے ہیں۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔چاو لی جیان نے کہا کہ کیوں بعض امریکی شخصیات کو بیجنگ سرمائی اولمپگ گیمز میں مختلف ممالک کی شرکت پر تشویش ہے ؟ کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ چین آنے کے بعد لوگ خود اپنی آنکھوں سے چین میں انسانی حقوق کی ترقی دیکھ سکیں گے اور اُن کا جھوٹ پکڑا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی سیاست دانوں کو اولمپگ گیمز سے محظوظ ہونا چاہیے اور اپنی سیاسی چالبازیوں کو ترک کرتے ہوئے بیجنگ سرمائی اولمپگ گیمز کی مخالفت سے گریز کرنا چاہیے۔