انیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس نے عالمی تجارت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی تجارت میں ریکارڈ بحالی دیکھی گئی ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی تجارت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، اور 2021 میں عالمی تجارت کے حجم میں 16 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ تاہم تجارت کے مستقبل کا دارومدار بڑی حد تک انسداد وبا کے اقدامات اور اشیا کی قیمتوں پر ہے ۔
ادارے کے مطابق اس وقت تجارت کی بحالی متوازن نہیں ہے ۔دنیا کی بڑی معیشتوں میں ، چین کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ عالمی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ چین اور امریکہ 2021 میں عالمی تجارت میں اضافے کا اصل محرک رہیں گے ، اور ان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔