سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ما کائی شوؤ نے 17 تاریخ کو سنہوا نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ فرسودہ سوچ کو ترک کرے ، تعاون کو مضبوط بنائے۔ موجودہ دور میں وقت کے تقاضوں کے مطابق عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کرے۔
ما کائی شوؤ سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ایک بہترین محقق ہیں ، اور وہ اقوام متحدہ میں سنگاپور کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں ، لوگ بین الاقوامی تعلقات میں “زیرو سم” کھیل کو نہیں دیکھنا چاہتے۔ “آج کی عالمگیریت میں ، پوری دنیا کے لوگ ایک ہی بڑی کشتی پر سوار ہیں۔ اس وقت ہمیں ایک ہی کشتی سوار ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔”
ما کائی شوؤ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 21 ویں صدی میں فرسودہ سوچ کا اطلاق نہ کریں ، بلکہ نوول کورونا وائرس کی وبا ، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجوں کے خلاف جنگ پر توجہ دے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ امریکی عوام کے لئے اچھی نہیں ہے۔
ہانگ کانگ ، تائیوان ، سنکیانگ وغیرہ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں ۔ ان میں امریکی مداخلت کے بارے میں ، ما کائی شوؤ نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں میں سے ایک دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ہے۔ امریکہ کو دہرا معیار اپنانے کی بجائے دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرنی چاہئے۔