سترہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں فلسطین۔اسرائیل تنازعہ اور چینی وزیر خارجہ کی صدارت میں منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے متعلق پوچھا گیا۔
ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال سے متعلق چار تجاویز پیش کی ہیں۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل کے اکثریتی ارکان نے فلسطین- اسرائیل حالیہ صورتحال پر مشترکہ آواز بلند کی ہے، کونسل نے بحران سے بچنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کی روک تھام کے لئے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے ، سلامتی کونسل نے اس مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور فلسطین اور اسرائیل سے “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر امن مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شرکاء کے نزدیک سلامتی کونسل کو متفقہ طور پر فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کو منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا چاہئے تاکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اپنی مناسب ذمہ داریاں قبول کرے، منصفانہ مؤقف اپنائے ، اور عالمی برادری کے بیشتر ارکان کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے مزید موئثر کردار ، اعتماد سازی کی تعمیر ، اور سیاسی تصفیے کے لئے مناسب کردار ادا کرے۔