چینی معیشت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

0

چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے17 تاریخ کو جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل میں، چین کی پیداوار اور طلب میں اضافہ جاری رہا، روزگاراور اشیا کی قیمتیں عام طور پر مستحکم رہیں، اور قومی معیشت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق  اپریل میں چین کے بڑے صنعتی کاروباری اداروں کی ” ویلیو ایڈیشن” میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 9.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں یہ شرح اضافہ 18.2 فیصد رہی، اور صارفی مصنوعات کی فروخت کی کل مالیت 3،535.3 بلین یوآن رہی۔ جنوری سے اپریل تک ، پائیدار اثاثوں میں سرمایہ کاری کی مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے19.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کووڈ۔۱۹ ویکسینیشن کے مستقل فروغ کے ساتھ، دوسری سہ ماہی میں بھی چینی معیشت مزید مستحکم ہو گی، اور معاشی نمو میں کھپت کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔

چینی معیشت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار_fororder_1

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here