اقوام متحدہ میں چین ، ناروے اور تیونس کے مستقل نمائندوں کا فلسطین اسرائیلی تنازعہ کے حوالے سے مشترکہ بیان

0

سولہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطین – اسرائیل تنازعہ  کے موضوع پر ہنگامی اجلاس منعقد ہونے کے بعد ، اقوام متحدہ میں چین ،  ناروے اور تیونس  کے مستقل  نمائندوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے مابین موجودہ تنازعات پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔ تینوں ممالک کے نمائندوں نے غزہ کی صورتحال اور شہری ہلاکتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لڑائی کو ختم کیا جائے ، بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے قوانین سمیت بین الاقوامی قانون پر کار بند  رہتے ہوئے عام شہریوں کا تحفظ  کیا جائے۔ تینوں ممالک کے نمائندوں نے  اس بات کااعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون  کی حمایت کی جائے گی تاکہ بات چیت کے ذریعے”دو ریاستی حل” کی تکمیل  ہو سکے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here