“شنگھائی تعاون تنظیم کے 20سال: سرسبز، صحت مند اور مشترکہ ترقی کے حامل ہم نصیب سماج میں قدم رکھنا”کے عنوان پر حال ہی میں ایک عالمی سیمینار آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا۔چین کی وزارت خارجہ کے یوریشین ڈیپارٹمنٹ کے کونسلر زانگ ہونگ جیان نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے ” شنگھائی سپرٹ ” کی رہنمائی میں مشکلات اور آزمائشوں سے گزرتے ہوئے اور سیاست، سلامتی، معیشت، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے اس علاقائی تنظیم کی ترقی اور تعاون کے لئے ایک نیا راستہ تخلیق کیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے نائب سیکریٹری جنرل شیرالی سیڈامیر زو نونگ نے کہا کہ وبا نے معاشی ترقی کو بہت سے خطرات اور چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے، تمام رکن ممالک کو زیادہ متحد انداز میں ایک دوسرے کی مدد و حمایت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کی تجویز دی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں توانائی کے تعاون کو سرسبز ترقی کی سطح پر لایا جائے گا اور تعاون کی طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا۔