رواں سال عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں چین کی شمولیت کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، ای شاؤ جون ، جو حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں ، نے ایک سیمینار میں کہا کہ گزشتہ بیس سال میں چین کثیرالجہتی تجارتی نظام کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا اور سب سے زیادہ حصہ دینے والا ملک رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاح میں چین کو اپنے کردار کو پوری طرح ادا کرنا چاہئے۔ای شاؤ جون نے کہا کہ چین کے عالمی تجارتی تنظیم میں داخلے نے عالمی کثیرالجہتی تجارتی طرز کو تبدیل کردیا ہے ، جو پوری دنیا کے لوگوں ،خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے لئے فائدہ مند ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تجارت کے معاملے میں ، ڈبلیو ٹی او میں چین ان چند ایک ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ترقی یافتہ ممالک کی 97 فیصد برآمدی مصنوعات کے لئے صفر ٹیرف کا وعدہ کیا ہے۔ 2008 کے بعد سے ، چین سب سے پسماندہ ممالک کی اہم برآمدی منزل رہا ہے ، اور چین نے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کی برآمدات کا ایک چوتھائی حصہ لے لیا ہے۔