چین کے پہلے مریخ ایکسپلوریشن مشن کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

0

پندرہ تاریخ  کو سات بجکر اٹھارہ منٹ پر  ، تیان وین  نمبر ون نامی لینڈنگ پیٹرول مریخ کے یوٹوپیا نامی میدان کے جنوبی حصے میں طے شدہ لینڈنگ ایریا میں کامیابی کے ساتھ اترا۔ اس طرح مریخ پر چین کے  پہلے ایکسپلوریشن مشن کی  کامباب لینڈنگ مکمل ہوئی۔لینڈنگ  کے بعد  لینڈنگ پیٹرول میں رکھا”ژو رونگ” نامی مارس روور لینڈنگ سائٹ کی صورتحال کا معائنہ ، امیجنگ ،پھر  اپنا  معائنہ  اور پھر لینڈنگ ایریا   سے نکل کر مریخ کی سطح کی دریافت کا کام کرے گا۔
موجودہ مشن  کے دوران ، چین کا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن  یورپین  سپیس ایجنسی  ، ارجنٹائن ، فرانس ، آسٹریا اور دیگر بین الاقوامی خلائی تنظیموں اور قومی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ تیان وین  1 مشن نے دوسری کائناتی اسپیڈ لانچ ، خلائی  پرواز اور  دوسرے سیارے پر سافٹ لینڈنگ جیسی کلیدی ٹیکنالوجیز  کا استعمال کیا  ہے اور کرہ ارض کے علاوہ دوسرے سیارے پر چین کی  پہلی لینڈنگ حاصل  کی ہے ، جو چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here