شی جن پھنگ کی چین کے پہلے مریخ ایکسپلوریشن مشن کے مریخ پر کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد

0

پندرہ تاریخ کو سات بجکر اٹھارہ منٹ پر  ، تیان وین نمبر  ون نامی لینڈنگ پیٹرول مریخ کے یوٹوپیا نامی میدان کے جنوبی حصے میں طے شدہ لینڈنگ ایریا میں کامیابی کے ساتھ اترا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے مریخ کے پہلے ریسرچ مشن کے ہیڈ کوارٹر اور اس مشن میں شریک تمام ساتھیوں کو تہہ دل سے پرتپاک مبارکباد پیش کی۔
تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہا کہ  تیان وین  نمبر ون  ڈیٹیکٹر کی  مریخ  پر کامیاب لینڈنگ چین  کی سیاروں پر تحقیق کے سفر میں ایک اہم قدم  ہے جس سے چین نے زمین اور چاند کے نظام سے لے کر  سیاروں  تک چھلانگ لگالی ہے اور پہلی بار مریخ پر چینیوں کا نشان لگایا ہے۔ یہ چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی میں ایک اور سنگ میل اور اہم پیش رفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here