امریکہ کی جانب سے نام نہاد ” قومی سلامتی ” کا بہانہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک احمقانہ عذر ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

اطلاعات کے مطابق امریکی بائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں توسیع کردی ہے۔ اس آرڈر میں امریکی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ ٹیلی مواصلات کے سازوسامان کے استعمال سے منع کیا گیا ہے ۔ امریکہ کا خیال ہے کہ ہواوے جیسی چینی کمپنیاں امریکی “قومی سلامتی” کے لئے خطرہ ہیں۔تیرہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین اس معاملے پر متعدد بار اپنا  موقف بیان کرچکا ہے۔ تاہم  امریکہ نے ہواوے اور دیگر چینی ٹیلی مواصلات کمپنیوں کو بدنام  کرنا جاری رکھا ہوا ہے ، لیکن اب تک ان الزامات کے حوالے سے ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔ہوا چھون اینگ نے کہا کہ ہم امریکہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیاں درست کریں ، چینی کمپنیوں کو بدنام کرنا اور بلا وجہ دباؤ ڈالنا بند کرے اور چینی کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ اورمتعصبانہ سلوک ترک کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here