چینی برانڈ کو اندرونی اور بیرونی مارکٹ میں قابل اعتماد انتخاب بنانا ضروری ہے، چینی وزایر اعظم لی کھہ چھیانگ

0
چینی برانڈ کو اندرونی اور بیرونی مارکٹ میں قابل اعتماد انتخاب بنانا ضروری ہے، چینی  وزایر اعظم لی کھہ چھیانگ_fororder_pic for news 1

10مئی کو  شنگھائی میں چینی برانڈ  ڈے کی سرگرمی کا افتتاح ہوا۔چین کے وزریر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اس سرگرمی کے لئے اہم ہدایات دیں۔ ان ہدایات  میں  نشاندہی کی گئی  ہے  کہ برانڈ کی تعمیر کو مضبوط بناناچاہیے، چینی برانڈ  کے اثر و رسوخ اور مسابقت کی صلاحیت کو بلند کرنا چاہیے ،  رسد کو بہتر بنانے، طلب میں توسیع کرنے  اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے اہم اقدامات اختیار کرنے چاہییں۔ متعلقہ  علاقوں اور اداروں کو  اعلیٰ معیار کو  اولین حیثیت دینی چاہیئے، معاشرے  میں برانڈ  کے حوالے سے شعور کو فروغ دینا چاہیئے، کاروباری اداروں کی  پیشہ وارانہ انداز میں برانڈ کے فروغ میں رہنمائی کرنی چاہیئے،  کھلی منڈی میں منصفانہ مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور طاقت کو بلند کرنا چاہیے،  منڈی کی ضروریات خاص طور پر  صارفین کی ضروریات کے مطابق  جدت اور بہتری کا حصول کرنا چاہیئے۔ مصنوعات اور خدمات کے معیار اور جامع مسابقت کو بہتر بنانا چاہیئے تاکہ ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ میں چینی برانڈز کو مزید قابل اعتماد بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here