” سنکیانگ ایک حسین مقام ہے ” کے موضوع پر امریکہ کے لیے خصوصی ویڈیو اجلاس کا انعقاد

0

امریکہ میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ  ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کےزیر اہتمام مشترکہ طور پر ” سنکیانگ ایک حسین مقام ہے ”  نامی اجلاس منعقد ہوا۔ امریکہ کے لئے منعقد ہونے والا یہ خصوصی ویڈیو اجلاس چھ تاریخ کو سنکیانگ کے شہر  ارمچی  میں منعقد ہوا ۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے اور امریکی شخصیات نے ویڈیو لنک کے ذریعے سنکیانگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے چیئرمین شوہرت ذاکر نے شرکا کو سنکیانگ میں ہونے والی معاشی و سماجی ترقی سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مخالف امریکی قوتوں اور دیگر مغربی قوتوں نے سنکیانگ کے بارے میں منت گھڑت جھوٹ بولے اور نام نہاد “نسل کشی” اور “انسانیت کے خلاف جرائم”جیسے الزامات  عائد  کئے۔  انہوں نے  ان الزامات  کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا  ہے ۔ علاوہ ازیں سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور عام شہریوں  نے حقائق ،  حقیقی معاملات اور اعداد و شمار کی مدد سے  امریکہ اور مغرب میں چین مخالف قوتوں کی جانب سے  عائد کئے جانے والے  جھوٹے الزامات  کی تردید  کی ۔ اجلاس میں امریکی شرکاء کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here