ڈبلیو ایچ او کی جانب سے چینی ساختہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی توثیق

0

عالمی ادارہ صحت نے سات تاریخ کو ایک بیان میں چینی ادارے سائنو فارم کی تیارکردہ  کووڈ-۱۹ ویکسین کے عالمی سطح پر ہنگامی استعمال کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔ مذکورہ ویکسین ڈبلیو ایچ او کی “ہنگامی استعمال کی فہرست” میں شامل ہونے والی چھٹی کووڈ-۱۹ ویکسین ہے جبکہ یہ کسی بھی غیر مغربی ملک کی تیار کردہ واحد ویکسین ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے اسی روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اس پیش رفت سے ایسی ویکسین کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا جو ویکسین تعاون کے عالمی منصوبے “کووایکس”تحت خریدی جاسکتی ہیں۔ اس سے مختلف ممالک میں ویکسین کی منظوری کے عمل میں تیزی آئے گی اور ویکسین کی برآمد سے ویکسی نیشن کو فروغ ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here