چین کے جنرل کسٹم ہاؤس کے سات تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں چین کی بیرونی تجارت کی کل مالیت 11.62 ٹریلین یوآن بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 28.5% زیادہ ہے۔ محکمہ شماریات کے سربراہ لی کھوئی وین نے کہا کہ گزشتہ سال جون سے بیرونی تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی مالیت3.43 ٹریلین یوآن بنی جو سال بہ سال 24.8% زیادہ ہے۔لی کھوئی وین نے کہا کہ چین کھلے پن کو وسعت دے رہا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔اس عمل میں نہ صرف چین کی بیرونی تجارت کی قوت محرکہ اور ممکنہ صلاحیت کو بلند کیا گیا ہے بلکہ عالمی معیشت اور تجارت کی بحالی کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔