غیر ملکی افواج کو ذمہ دار انہ طریقے سے افغانستان سے انخلا کرنا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھ تاریخ کو کہا کہ تیس اپریل کو چین، امریکہ، روس اور پاکستان کے نمائندوں نے دو حہ میں افغانستان کے مسئلے پر چین-امریکہ-روس-پاکستان چہار فریقی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں فریقوں نے افغانستان کی صورت حال نیز افغان امن مصالحتی عمل  کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ  اعلامیہ جاری کیا گیا۔وانگ وین بین نے کہا کہ چار وں فریقوں  نے اتفاق کیا کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی  حل  افغانستان میں دیرپا امن  کے حصول کا واحد صحیح  راستہ  ہے۔ غیر ملکی افواج کو ذمہ دار انہ  انداز میں افغانستان سے انخلا  کرنا چاہئے، تاکہ  ملک کے اندر ہموار منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ فریقوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے، ایک جامع حکومت  کی تشکیل اور مستقل  جنگ بندی کے حصول کے لیے افغانستان کے امن مذاکرات کے مختلف اطراف سے بنیادی مسائل پر جلدازجلد معاہدہ طے کرنے کی اپیل کی۔ 
چین نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین، امریکہ، روس اور پاکستان کو افغانستان کے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے مزید اہم کردار ادا کرنا چاہئیے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here