جی سیون وزراء خارجہ کا اجلاس تین تاریخ کو لندن میں شروع ہوا جو گززشتہ دو برسوں میں جی سیون کے نمائندوں کا پہلا بالمشافہ اجلاس ہے۔
بر طانوی وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق دو روزہ اجلاس میں کووڈ-۱۹ وبا کے بعد اقتصادی بحالی،موسمیاتی تبدیلی،ویکسین سے متعلق تعاون،خواتین کی تعلیم کی ضمانت سمیت اہم موضوعات شامل ہیں۔
تجزیہ نگاروں کے خیال میں امریکہ اور یورپ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےسابق امریکی صدر ٹرمپ کے چھوڑے گئے اختلافات سے نمٹنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ جی سیون کی ساکھ کو بحال کیا جاسکے۔
ایک اطلاع کے مطابق اس دوران برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک رآب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے بین الاقوامی امور پر چین کے ساتھ تعمیری نوعیت کے مثبت تعاون کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہم قرار دیا۔