چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے بارے میں جاپانی میڈیا این ایچ کے نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ توقع کے مطابق اس مرتبہ ہفتے سے بدھ تک جاری رہنے والی پانچ روزہ مئی کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں چینی مسافر سفر کررہے ہیں۔ یادرہے بہت سے لوگوں نے رواں سال فروری میں نئے قمری سال کی تعطیل کے موقع پر اپنے آبائی شہروں کا سفر اختیار نہیں کیاتھا کیونکہ حکام نے وبا کے خدشے کی وجہ سے لوگوں کو سفرسے گریز کی ہدایت کی تھی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی پیش گوئی کےمطابق اس مرتبہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 265 ملین سفر کیے جائیں گے ، جو 2019 کی وبائی بیماری سے قبل کی بحالی کی علامت ہوں گے۔ بڑی تعداد میں سیاح بیجنگ کے مشہور سیاحتی مقام فاربڈن سٹی کا رخ کررہے ہیں۔ ہنگجو سے تعلق رکھنے والی ایک 24 سالہ خاتون نے بتایا کہ کوورنا کی وجہ سے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران وہ اپنی کمیونٹی تک محدود رہی تھی ، لیکن اب وبا کا اثر بہت کم ہوگیاہے۔