چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے تیس اپریل کو چین کے حیاتیاتی کلچر کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زور دیا کہ حیاتیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔چودہویں پانچ سال منصوبہ میں چین میں کاربن کے اخراج میں کمی کو اہمیت دی گئی ہے ۔ جس کے مطابق نئے ترقیاتی تصور پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا ،ماحولیاتی نظام کی مسلسل بہتری کو فروغ دیا جائے گااور بنی نوع انسان اور فطرت کی ہم آہنگ بقا پر مبنی جدت کاری کی جائے گی ۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ پوری دنیا میں پائیدار ترقی کو مثبت طور پر فروغ دیا جائے ۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر قائم رہتے ہوئےماحولیاتی گورننس میں بھرپور حصہ لے گا ،دنیا کے لیے مزید عوامی مصنوعات فراہم کرے گا اور بڑےذمہ دار ملک کی شان کے مطابق خدمات سرانجام دے گا۔جنوب جنوب تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا،ترقی پذیر ممالک کو حمایت فراہم کی جائے گی اور سبز “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ طور پر تعمیر کو آگے بڑھا یا جائے گا۔