جاپانی حکومت کی حالیہ شائع کردہ “ڈپلومیسی بلیو بک” میں نام نہاد “چینی فوجی خطرہ” کو پھیلانے ، چین کو بدنام کرنے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے عمل کے حوالے سے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان او چھیان نے 30 تاریخ کو کہا کہ جاپان کا یہ اقدام انتہائی غلط اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے ۔او چھیان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،اور دفاعی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اور ہمیشہ فوجی اخراجات اور فوجی ترقی میں کھلے رویے اور شفافیت کو برقرار رکھتا ہے۔جاپانی حکومت کی “ڈپلومیٹک بلیو بک” میں تائیوان کو ایک “انتہائی اہم شراکت دار” قرار دیا گیا ہے۔اس بارے میں انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور چین کبھی بھی کسی ملک کو تائیوان کے معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔