چھبیس تاریخ کو حقوق ملکیت دانش کا 21 واں عالمی دن منایا گیا۔ اسی روز چین کی جانب سے “چین میں حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور کاروباری ماحول میں ہونے والی نئی پیش رفت سے متعلق سال 2020 کی رپورٹ ” جاری کی گئی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ سال ، چین نے حقوق ملکیت دانش کی خلاف ورزی اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کو مزید سخت کردیا اور پیٹنٹ تحفظ کے ٹھوس اور سخت اقدامات اختیار کرتے ہوئے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ، جسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔”رپورٹ” سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ برس چینی منڈی میں دلچسپی لینے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے، گزشتہ سال چینی منڈی کی جانب راغب ہونےمارکیٹ پلیئروں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہوا ہے ،سال بھر میں25.021 ملین نئے “مارکیٹ پلیئر “قائم ہوئے ، جن میں پچھلے سال کے مقابلے میں 5.2فیصد اضافہ ہوا اور غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد میں 50،000 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمائے کا حامل ملک بن چکا ہے۔ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال میں مستقل اضافہ ہوا ہے ، اور یہ دنیا کی ان چند بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ترقی برقرار رکھی ہے۔اس ترقی کا تعلق بلا شبہ چین کے کاروباری ماحول کو مستقل اور مسلسل بہتر بنانے سے ہے۔