ہم کیونکر کامیاب ہو سکے ؟پیپلز ڈیلی کا مضمون

0

ستائیس ستمبر کو چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے “ہم کیونکر کامیاب ہو سکے ؟” کے عنوان سے ایک مضون شائع کیا جس میں نشاندہی کی گئی کہ رواں سال جولائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی سو ویں سالگرہ کی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نہ ہوتی تو عوامی جمہوریہ چین کا قیام نہ ہوتا اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ نہ ہوتی۔یہی بات اس سوال کا سب سے اہم جواب ہے۔ 
 مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سی پی سی نے قوم کو بحران سے نکالنے اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تاریخی مشن کا بیڑہ اٹھایا،غربت کا خاتمہ کیا اور چینی عوام کو ساتھ لے کر جامع اعتدال پسند معاشرے کی تشکیل کی راہ پر گامزن رہی ۔یہ تاریخی اعتبار سے سی پی سی کی قیادت برقرار رہنے کی وجہ ہے۔
 نظریاتی لحاظ سے دیکھا جائے تو سی پی سی نے اپنی پرخلوص کوششوں سے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اس کے علاوہ  مضمون میں کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے میں حاصل کردہ کامیابیوں کے ذریعے نشاندہی کی گئی ہے کہ عملی لحاظ سے دیکھا جائے تویہ سی پی سی  کی رہنمائی کو برقرار رکھنے کی وجہ ہے۔
مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی پرامن ترقی دنیا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے جو کہ بنی نوع انسان کے مزید خوبصورت مستقبل کی تعمیر کے لیے چینی افہام و تفہیم فراہم کرتی ہے۔
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here