چین میں خواتین و بچوں کی ترقی میں تاریخی نتائج کا حصول

0

ستائیس ستمبر کو چین کی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ساتویں مردم شماری کے مطابق فی الحال چین میں خواتین کی آبادی ۶۸ کروڑ اسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےجب کہ سترہ سال سے کم عمر والوں کی آبادی تقریباً  ۲۹ کروڑ اسی لاکھ ہے۔یعنی خواتین و بچو ں کی تعداد کل آبادی کا دو تہائی  ہے جس سے ظاہر ہے کہ خواتین و بچوں کی ترقی میں تاریخی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
روزگار میں خواتین کا تناسب چالیس فیصد سے زائد ہے،مردوں اور عورتوں کے درمیان تعلیمی معیار کا فرق مزید کم ہو رہا ہے۔بچوں کی صحت کی صورتِ حال مسلسل بہتر ہوتی جا رہی ہے،تعلیمی معیار بلند ہو رہا ہے اور بچوں کی دیکھ بھال کا نظام مزید بہتر  ہو رہا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کے نئے خاکے میں خواتین کے سماجی اور گھریلو زندگی میں منفرد کردار ،بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کو یقینی بنانے،بچوں کو نقصانات سے بچانے کے بارے میں کافی اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here