دنیا کی پہلی “ڈیزرٹ رنگ ریل “باضابطہ طور پر مکمل

0

صحرائے تکلامکان چین کا سب سے بڑا صحرا اور دنیا کا دوسرا بڑا “موبائل صحرا” ہے۔ ستائیس ستمبرکو سنکیانگ کی ہوتان تا روقیانگ ریلوے نے اس صحرا میں ریلوے ٹریک بچھانے کا آخری کام مکمل کر لیا ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی پہلی ڈیزرٹ رنگ ریل-تکلامکان ڈیزرٹ ریلوے ، سرکاری طور پر تیار ہے۔
ہوتان تا روقیانگ ریلوے نہ صرف عوام کے سفر میں سہولت اور مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دیتی ہے ،بلکہ یہ مغربی علاقے کوبیرونی دنیا کے لیے کھولنے اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم چینل بھی بن جائے گی۔ہوتان تا روقیانگ  ریلوے کی کل لمبائی 825.476 کلومیٹر ہے ، جس کا آدھا حصہ ریت کے طوفان سے متاثر ہے۔ اس ریگستانی ریلوے کی تعمیر کے لیے”چینی دانش” کابھرپور استعمال کیا گیا اور صحرائے تکلامکان  جو کہ “بحر اموات” کے نام سے مشہور تھا اسے “امید کی سرزمین” میں تبدیل کردیا۔
 اطلاعات کے مطابق ہوتان تا روقیانگ  ریلوے کو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے جون 2022 کے آخر میں فعال کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here