ہواوے کی سی ایف او کی وطن واپسی کے بارے میں سی ایم جی کی رپورٹس چینی نیٹزیئنز میں وائرل

0

چھبیس ستمبر کو شنگھائی میں منعقدہ چائنا میڈیا گروپ کے کنورجنس میڈیا انڈسٹری انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ کے  ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نے کہا کہ چین کی نجی کمپنی ہواوے کی سی ایف او منگ وان چو کی واپسی کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کی رپورٹ چینی انٹرنیٹ صارفین میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے تحت نئے میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کی جانے والی رپورٹس کو چالیس کروڑ سے زائد لائکس مل چکی ہیں۔ یہ تعداد کینیڈا اور امریکہ کی کل آبادی سے بھی زائد ہے۔

شن ہائی شونگ نے کہا کہ یہ عوام کی مشترکہ خواہش اور عوام کی قوت کی عکاسی ہے۔ منگ وان چو کی وطن واپسی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے عوام کو ترجیج دینے کے طرزِ حکمرانی کا ثبوت ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت  ایک ارب چالیس کروڑ عوام کے لیے ایک مضبوط ستون ہے اور طاقتور مادر وطن چینی عوام کی پشت پر موجود ہے ۔

چینی حکومت کے خصوصی طیارے کے چین کی فضائی حدود میں داخلے کے وقت سے چائنا میڈیا گروپ نے براہ راست نشر یات کا آغاز کیاتھا۔پچیس ستمبر کی رات گیارہ بجے تک نیو میڈیا پلیٹ فارم پر مذکورہ رپورٹ کے تقریباً تینتالیس کروڑ ویوز ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here