آج کل چونگ گوان زون فورم بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ فورم میں، اکیڈمی آف ملٹری سائنسز کے محقق چھین چھنگ فنگ نے چین میں تیار ہونے والی ایم آر این اے کووڈ۱۹ ویکسین کی تحقیق اور تیاری میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
چھین چھنگ فنگ نے کہا کہ ایم آر این اے ویکسین پر چین کی تحقیق پہلے ہی شروع ہو چکی ہے ، اور ٹیومر کے علاج کے میدان میں پہلے ہی اس کی افادیت ثابت ہوچکی ہے۔کووڈ۱۹کی وبا کے پھیلنے کے بعد ، ایم آر این اے ویکسین کو چین کی پانچ کووڈ ۱۹ ویکسین تکنیکی لائنوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ تیسرا مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز اس وقت بیرون ملک جاری ہیں۔مزید یہ کہ چینی ایم آر این اے ویکسین کو 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طویل مدت کے لئے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
چھین چھنگ فنگ نے یہ بھی کہا کہ وائرس کے تغیر کے جواب میں ،چینی ریسرچ ٹیم نے الفا ، بیٹا اور ڈیلٹا کی مختلف اقسام کے اینٹی باڈی لیول کا تجربہ کیا،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی تیار کردہ ایم آر این اے ویکسین مذکورہ تینوں متغیر وائرس کے لئے موئثر ہے۔