پچیس ستمبر کی شام ، کینیڈا میں 1028 دن تک جبری حراست میں رہنے کے بعد ، چینی کمپنی ہوا وے کی سی ایف او محترمہ منگ وین چو چینی حکومت کے چارٹرڈ طیارے میں مادر وطن واپس آئیں۔ تین سال پہلے ، امریکہ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی ، ہواوے اور دیگر چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پاپندیاں عائد کیں ، اور اس دوران کینیڈا کے دورے پر موجود محترمہ منگ وین چو کو حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف اور منگ وین چو کے درمیان طے شدہ عارضی طور پر مقدمے کے التوا کا فیصلہ عدالت سے باہر تصفیے کی ایک شکل ہے۔اس دفعہ “جرم قبول کریں اور آزادی کا پروانہ حاصل کریں” کا امریکی کھیل چینی شہری منگ وین چو کے ساتھ نہیں دہرایا گیا۔
بیجنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے اسکول کے پروفیسر وانگ یونگ کے مطابق ، منگ وین چو کی رہائی اور چین واپسی چین کی مضبوط سفارتی طاقت کی وجہ سے ہے۔ منگ وین چو کی رہائی سے صرف چند دن پہلے ، چینی نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں اجلاس میں کینیڈا پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست کرے اور منگ وین چو کی صوابدیدی حراست کو ختم کرے۔ رواں سال جولائی میں ، امریکی نائب وزیر خارجہ شرمین کے دورہ چین کے دوران چین نے دو فہرستیں پیش کیں ،منگ وین چو کی رہائی چین کے ان 26 مطالبات میں سے ایک تھا جو دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کے لئے امریکہ کو پیش کئے گئے۔
چین کے اثر و رسوخ میں آنے والی مسلسل بہتری کی وجہ سے حالیہ واقعہ چین اور امریکہ تبادلوں کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔اب پابندیوں کے ذریعے چین کو دبانے کے لئے” طاقت” پر انحصار کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ امریکہ کو اب معقول راستے پر واپس آنا ہوگا۔