کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چھبیس ستمبر کو چو لی لون کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں چائنا گو مین دانگ پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں دونوں پارٹیز نے سن ۱۹۹۲ میں طے شدہ اتفاق رائے ، “تائیوان علیحدگی پسندی “کی مخالفت کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر مثبت رابطے کیے ہیں ۔آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی اور دونوں کناروں کےہم وطنوں کی فلاح بہبود کو فروغ دینے میں نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں۔امید ہے کہ دونوں پارٹیز مشترکہ سیاسی بنیاد، قوم سے وفاداری پر قائم رہیں گی،تعاون کرتے ہوئے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور آبنائے تائیوان کے امن کے لیے کوشش کریں گی نیز ملکی وحدت اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے کوشش کریں گی۔
گو مین دانگ پارٹی کے نو منتخب چیئرمین چو لی لون نے جوابی پیغام میں شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کناروں کے عوام کے آبا و اجداد مشترک ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں پارٹیز سن ۱۹۹۲ میں طے شدہ اتفاق رائے اور تائیوان علیحدگی پسندی کی مخالفت کی بنیاد پر باہمی اعتماد ،تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گی تاکہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات پرامن طریقے سے آگے بڑھیں،عوام کو فوائد پہنچیں اور امن و امان کو فروغ دیا جائے۔