“سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی”کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا

0

چھبیس ستمبر کو  چین کی ریاستی کونسل نے “سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی”کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سنکیانگ میں آبادی ،خاص کر اقلیتی قومیتوں کی آبادی میں تیز ی سے اضافہ ہوا اور فی کس متوقع عمر بڑی حد بڑھی ہے۔ آج کے سنکیانگ میں ہمہ گیر معاشی و معاشرتی ترقی ہو رہی ہے،استحکام برقرار ہے اور آبادی کی ترقی متوازن اور مثبت انداز میں ہو رہی ہے۔    

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سنکیانگ میں آبادیات کی ترقی صنعت کاری،شہرکاری اور جدیدیت کے عمل کے ساتھ بلند شرحِ پیدائش،بلند شرح اموات اور کم شرح اضافہ سے ،کم شرح پیدائش،کم شرح اموات اور کم شرح اضافہ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔یہ سماجی و اقتصادی ترقی ،پالیسی ، قوانین اور تصورات میں تبدیلی سمیت دیگر عوامل کے نتائج ہیں جو کہ آبادیات کی عالمی ترقی کےعمومی رجحان سےمطابقت رکھتا ہے۔سنکیانگ میں استحکام سے استفادہ کرتے ہوئے آنے والے عرصے میں آبادی ،خاص طورپر  اقلیتوں کی آبادی مستحکم طور پر بڑھے گی ، معیار میں مسلسل بہتری آئے گی اور آبادی کی منتقلی زیادہ بھرپور ہو گی۔

وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا  کہ سنکیانگ میں آبادی کی ترقی اقتصادی و سماجی ترقی ، صنعت کاری اور جدیدیت کا حتمی  نتیجہ ہے جو گزشتہ کسی بھی مرحلے سے بہتر ہے اور اس کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے۔نام نہاد “نسل کشی ” کا جھوٹ سراسر ناکام ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY