چین نے پہلی بار، مصنوعی نشاستہ تیار کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

0

تیئیس ستمبر کو ، چائنیز  اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ برسوں کی تحقیق کے بعد ، بالآخر چینی سائنسدانوں  نےنشاستے کی مصنوعی ترکیب میں کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا میں پہلی بار ، مجموعی ترکیب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستہ حاصل کرنے کا طریقہ دریافت کیا  ہے۔کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستے کی مصنوعی ترکیب دنیا کو متاثر کرنے والی ایک بڑی ٹیکنالوجی سمجھی جاتی ہے۔ اس تحقیق کا نتیجہ چوبیس ستمبر کو بین الاقوامی سائنسی جریدے” سائنس” میں شائع ہوا۔ “سائنس” میگزین کے بین الاقوامی اشاعت کے تعاون کی ڈائریکٹر محترمہ چھو شیاؤ اینگ کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی نشاستے کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور بین الاقوامی سطح پر یہ پہلا موقع ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستے کی ترکیب کا پورا عمل لیبارٹری میں مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بائیو سنتھیٹک اور  بائیو مینوفیکچرنگ کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے اور زراعت  اور صنعتی بائیو مینوفیکچرنگ کے لیے ایک نیا راستہ فراہم کرےگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here