چوبیس ستمبر کو چین کی وزارت خارجہ نے “ہانگ کانگ امور میں امریکی مداخلت اور چین مخالف پرتشدد سرگرمیوں کی حمایت سے متعلق کاروائیوں کی فہرست ” جاری کی۔ ہانگ کانگ میں دفترِ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے فہرست کا اجرا امریکہ کےحالیہ “ہانگ کانگ تجارتی انتباہ” اور ہانگ کانگ میں مرکزی حکومتی اداروں کے عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کا ایک بھرپور جواب ہے۔ یہ امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھی اور یہ فہرست ہانگ کانگ اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نیز ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو کمزور کرنے کی سازشوں پر طاقتور ضرب ہے۔ یہ قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے پختہ عزم و ارادے اور صلاحیت کا عکاس ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ فہرست ایک “مجرم کی ریکارڈ بک” ہے جس میں ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکی مداخلت کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس فہرست نے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کے مکروہ ذرائع اور مذموم عزائم کو مزید واضح کیا ہے۔ حقائق نے ایک بار پھر ثابت کیا ہےکہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے پیچھے امریکہ کا مجرمانہ ہاتھ ہے جس کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔