امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ایٹمی آبدوز معاہدے کے حوالے سےچینی وزارت خارجہ کا ردعمل

0

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ایٹمی آبدوز معاہدے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے 22 ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اقدام نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا ، ہتھیاروں کی دوڑ کی حوصلہ افزائی کی ، علاقائی امن و استحکام کو خطرے  سے دوچار کیا اور بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
چاو لی جیان نے کہا کہ چین تینوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کی آواز سنیں ، پرانی سرد جنگ کی زیرو-سم سوچ اور تنگ نظری کے حامل  جغرافیائی سیاسی تصورات کو ترک کریں ، اپنے غلط فیصلے منسوخ کریں ، جوہری عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے پورا کریں اور علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں مدد دینے والے اقدامات کریں ۔
چاو لی جیان نے مزید کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو وقت کے تقاضوں کے مطابق امن اور ترقی کے رجحان پر عمل کرنا چاہیے اور چھوٹے چھوٹے گروہوں اور حلقوں میں شامل ہونے کی روش کو ترک کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here