چین کی جانب سے پیش کردہ موسمیاتی ایکشن پلان حوصلہ افزا ہے، انتونیو گوئترس

0

اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث میں چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے اعلان کردہ ماحولیاتی وعدوں سے “حوصلہ افزائی”محسوس  کرتے ہیں۔گوئترس نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ چین ترقی پذیر ممالک میں سبز اور کم کاربن توانائی کی ترقی کی بھرپور حمایت کرے گا اور اب بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے بجلی کے نئے منصوبے نہیں لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کے لیے کوئلے کے استعمال کا خاتمہ سب سے اہم قدم ہے۔گوئترس نے یاد دلایا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کی جانب سے کیے گئے اعلانات بہت خوش آئند ہیں، لیکن دنیا کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک بالخصوص جی 20 ممالک پر زور دیا کہ وہ فیصلہ کن عمل کریں اور گرین ہاؤس گیسوں کے  اخراج کو کم کرنے کے لیے مؤثر  کوششیں کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here