چین کی سائنوفارم کووڈ- 19 ویکسین ملائیشیا پہنچ گئی

0

بیس تاریخ کو ملائیشیا میں چینی سفارت خانے نے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم اور ملائیشیا یونائیٹڈ فارماسیوٹیکل نےکووڈ- 19 ویکسین سے متعلق ابتدائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت سائنوفارم کووڈ- 19 ویکسین کی 20 لاکھ خوراکیں ملائیشیا کو فراہم کرے گی۔ ان میں سے ، ویکسین کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے ملائیشیا پہنچی ہے۔ ویکسین کے میدان میں چین اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون کی یہ ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
ملائیشیا میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین ملائیشیا کی ضروریات کے مطابق کووڈ- 19 ویکسین کی فراہمی جاری رکھے گا اور ملائیشیا کے قومی ویکسینیشن پلان اور قومی بحالی کے منصوبے کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here