شی جن پھنگ کے دل میں خاندانی اور قومی محبت کے جذبات

0

وسط خزاں کا تہوار ، چینی قوم کے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک کے طور پر ، چینی خاندانوں کے  دوبارہ ملنے کے لیے لوگوں کی خوبصورت توقعات کو مجسم کرتا ہے ، اور خاندان اور ملک سے محبت  کے مضبوط احساس کو بھی مربوط کرتا ہے۔گھر  ایک چھوٹے سے ملک کی مانند ہوتا  ہے ، اور ملک لاکھوں چھوٹے چھوٹے گھروں سے مل کر بنتا ہے۔ چینی صدر  شی جن پھنگ نے بار ہا خاندان سے محبت کے جذبات کی اہمیت پر زور دیا  ہے، انہوں نے  خاندانی جذبات اور حب الوطنی کے جذبات کی ہم آہنگی کی وکالت کی ہے ، اور ذاتی اور خاندانی خوابوں کی تعبیر کو قومی خوابوں میں ضم کرنے پر زور دیا ہے۔ “ماں اپنے  ہاتھوں سے سفر پر جانے والے بیٹے کا  لباس سی رہی ہے۔لیکن ہر ایک سلائی پر اس کا دل اداس ہے کہ اس کا بیٹا دیر سے واپس نہ آئے ۔ کون کہتا ہے کہ گھاس کی ایک چھوٹی سی ٹکڑی کس طرح بہار کے احسان کا شکریہ ادا کر سکتی ہے”۔2015 کے جشن بہار کی ضیافت کے موقع پر ، جناب شی جن پھنگ نے یہ مشہور چینی کلام پڑھا جو بے شمار لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔انہوں  نے کہا کہ یہ کلام چینی لوگوں کے گہرے خاندانی جذبات کو واضح طور پر بیان کرتا ہے۔ انہوں  نے نشاندہی کی: “اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وقت کتنا بدل رہا ہے، زندگی کے انداز میں کیسی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہمیں خاندان پر توجہ دینی چاہیے، خاندان کی تعلیم وتربیت پر توجہ دینی چاہیے اور خاندانی اخلاق سازی پر توجہ دینی چاہیے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here