اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چینی سماجی تنظیموں کی توانا آواز

0

تیرہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں  سیشن کے افتتاح کے بعد سے ، درجن سے زائد چینی سماجی تنظیموں نے مختلف موضوعات پر آن لائن مباحثوں میں فعال طور پر حصہ لیا ۔ چین میں غربت میں کمی میں کامیابی ، چین کی سماجی ترقی اور چین کی جانب سے پیش کردہ بین الاقوامی تعاون پر مدلل انداز میں اظہار خیال کیا۔ اس دوران اںہوں نے تمام بنی نوع انسان کے لئےامن ، ترقی ، انصاف ، جمہوریت  اور  آزادی کے حق کی ضرورت پر زور دیا۔ چین میں انسانی حقوق کی ترقی ،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف پیش کیا۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نام نہاد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ یونائیٹڈ نیشن ایسوسی ایشن آف چائنا  اور چین کی غیر ملکی تبادلوں کو فروغ دینے والی غیر سرکاری تنظیم نے نشاندہی کی کہ وبا کے تناظر میں عالمی برادری کو متحد  ہونا چاہیے اور چند ملکوں کی اپنے مفادات کے لئے کی جانے والی بالادستی اور یک طرفہ پسندی کی کوششوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز  اور چائنا تبت کلچرل پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے چین کے سنکیانگ اور تبت کی قابل ذکر کامیابیوں کو تفصیلی مثالوں اور اعداد و شمار کے ساتھ بیان  کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY